🪔 *شیخ محسن نجفی*
*💔آفتاب رشد و ہدایت غروب ہو گیا*
محسن ملت کی زندہ خدمات کا مختصر تعارف
خداوند کریم مرحوم و مغفور آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی(رحمة اللہ علیه) کو جوارِ محمد وآل محمد(ع) میں جگہ عطا فرماٸے اور ملتِ تشیع جھاں، خصوصا فرزندان و خانوادہ مرحوم کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
💐*علامه شیخ محسن علی نجفی (رحمةالله علیه) کی عظیم الشان خدمات کا خلاصہ*
1️⃣ *دینی خدمات*
♦️1: جامعه اھلبیت۴ و جامعه الکوثر اسلام آباد جیسی عظیم علمی درسگاہوں کا قیام
♦️2: موسسہ جامعه الکوثر نجف اشرف کا قیام
♦️3: پاکستان بھر میں بے شمار دینی مدارس کی سرپرستی
♦️4: بے شمار اردو و عربی کتابوں کی تالیف اور ترجمه
2️⃣ *قرآنی خدمات*
♦️ *الف۔* اولین ترجمه و تفسیر قرآن کریم جو بلاغ القرآن کے نام سے شایع ہوا جوکہ علمی حلقوں میں بہت مقبول ہے۔
♦️ *ب۔* تفسیر الکوثر قرآن کریم جو دس جلدوں پر مشتمل ہے۔
3️⃣ *تعلیمی خدمات*
♦️ *(1)* اسوہ ایجوکیشن سسٹم پاکستان
♦️ *(2)* 12 انٹر میڈیٹ کالجز
♦️ *(3)* 4 ٹیکنیکل کالجز
♦️ *(4)* 2 پیرا میڈیکل کالجز
1 IGSC کالج
♦️ *(5)* 22 سیکنڈری سکولز
♦️ *(6)* 28 مڈل سکولز
♦️ *(7)* 8 پرائمری سکولز
♦️ *(8)* 2 انٹرمیڈیٹ گرلز کالجز
ان اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی تعداد 20781
ان اداروں میں موجود اساتذہ کی تعداد 1310
ان اداروں میں موجودہ سٹاف کی تعداد 785
4️⃣ *سکالر شپ پروگرام*
ذہین اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے سینکڑوں نادار اورمستحق طلباء و طالبات کو میڈیکل، انجینئرنگ اور دیگر شعبہ ہائ تعلیم میں تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے سکالر شپ دی جاتی ہے۔
5️⃣ *سماجی و فلاحی خدمات*
♦️ *(1)* 321 مساجد کی تعمیر
♦️ *(2)* 4784 یتیم اور نادار بچے اور بچیوں کی شادی کا انتظام
♦️ *(3)* اتحاد امت کے عنوان سے ہر سال 10 سیمینارز کا انعقاد
♦️ *(4)* 2005 میں زلزلے سے متاثرہ 51210 (اکیاون ہزار دوسو دس) خاندانوں کی ضروریات کی تکمیل
♦️ *(5)* 2010 سیلاب سے متاثرہ 26862 (چھبیس ہزار آٹھ سو باسٹھ) خاندانوں کی ضروریات کی تکمیل
♦️ *(6)* 2005 اور 2010 کے زلزلہ اور سیلاب سے متاثرین کے لیے 10091( دس ہزار اکیانوے) گھروں کی تعمیر
♦️ *(7)* سالانہ 4035 (چار ہزار پینتیس) غریب، نادار، یتیم اور بیواؤں کی کفالت
♦️ *(8)* 3 ہسپتال
جو روزانہ 375 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
♦️ *(9)* 8 ڈسپنسریز
جو روزانہ 211مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
♦️ *(10)* میڈیکل کیمپس جو سالانہ 5675 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
♦️*(11)* واٹر پمپ 165
6️⃣ *حسینی فاؤنڈیشن اور الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ*
♦️حسینی فاؤنڈیشن قدرتی آفات اور انسانی سانحات پر دکھی انسانیت کی فوری امداد اور فلاح و بہبود کے اقدامات میں پیش پیش، صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے حسن کارکردگی ایوارڈ کا حامل فلاحی ادارہ ہے۔
نادار، مستحقین، بیوہ، یتیم اور مہاجرین کے لیے رہائشی کالونیاں
👆1999 کی کرگل جنگ کے متاثرین مہاجرین اور دیگر یتیموں، بیواوں ، ناداروں اور فقراء کے لیے کالونیوں کی تعمیر جو 333 گھروں پر مشتمل ہیں جن میں 1924 افراد رہائش پذیر ہیں جنہیں کھانا، میڈیکل، تعلیم اور تمام دیگر بنیادی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔
الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام بے شمار مساجد و امام بارگاہ اور مدارس کی تعمیر اور ملک بھر میں مختلف فلاحی کام انجام دیے جاتے ہیں۔
*🙏خداوند متعال محسن ملت کی ملت تشیع کیلئے ان تمام علمی و فلاحی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔🤲*
*🤲 آمین یارب العالمین 🤲*
