اعمال شب و روز 27 رجب
27 رجب کا دن عیدوں میں سے بہت بڑی عید کا دن ہے کہ اسی دن حضورؐ مبعوث بہ رسالت ہوئے اور اسی دن جبرائیلؑ احکام رسالت کے ساتھ حضور پر نازل ہوئے۔
27 رجب کی شب و روز کے چند ایک اعمال۔۔
● غسل کرنا۔
● روزہ رکھنا، یہ دن سال بھر میں ان چار دنوں میں سے ایک ہے کہ جن میں روزہ رکھنے کی ایک خاص امتیازی حیثیت ہے، اور اس دن کا روزہ ستر سال کے روزے کا ثواب رکھتا ہے۔
● کثرت سے درود شریف پڑھنا۔
● حضرت رسول اکرمؐ اور امیر المومنینؑ کی شب و روز زیارت بجا لانا۔
● تمام رات عبادت میں بسر کرنا۔
● نمازِعشاء کے بعد سو جائے اور آخر شب اٹھے یا پیش از نصف شب۔ بارہ رکعت نماز دو دو رکعت کر کے پڑھے۔ جس کی ہر رکعت میں الحمد کے بعد ایک چھوٹا سورہ اور دوسرا سورہ یاسین پڑھے۔ اگر مشکل ہو تو ان رکعتوں کو بیٹھ کر پڑھے اور سورہ یاسین کو قرآن مجید سے دیکھ کر پڑھ لے۔
جب نماز سے فارغ ہو تو جس طرح نماز ختم کی ہے اسی طرح بیٹھا رہے یعنی وضع نشت نہ بدلے اور پھر سورہ الحمد، چاروں قل، سورہ قدر اور آیت الکرسی میں سے ہر ایک سات سات مرتبہ پڑھے پھر یہ دعا پڑھے۔۔۔
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی لَمْ یَتَّخِذْ صاحِبَۃً وَلاَ وَلَداً، وَلَمْ یَکُنْ لَہُ شَرِیکٌ فِی الْمُلْکِ، وَلَمْ یَکُنْ لَہُ وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ، وَکَبِّرْہ تَکْبِیراً۔
اَللّٰھُمَ اِنِّی اَسْئَلُکَ بِمَعَاقِدِ عِزِّکَ عَلٰی اَرْکَانِ عَرْشِکَ وَمُنْتَھَی الرَّحْمَةِ مِنْ کِتَابِکَ وَ بِاسْمِکَ الأعْظَمِ الأعْظَمِ الأعْظَمِ وَذِکْرِکَ الاعْلٰی وبِکَلِمَاتِکَ التَّامَّاتِ کُلِّھَا اَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاَنْ تَفْعَلْ بِی أنْتَ اَھْلُہُ۔
پس جو حاجت چاہے طلب کرے۔ ان شاءاللہ مستجاب ہوگی۔
● بسندِ معتبر منقول ہے کہ اس روز بارہ رکعت نماز دو دو رکعت کر کے بجا لائے۔ اور ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد کوئی بھی سورہ پڑھ لے۔ جب نماز سے فارغ ہو تو سورہ الحمد، اور چاروں قل ہر ایک چار چار مرتبہ پڑھے۔ اور پھر چار مرتبہ کہے۔۔۔
لا إلہَ إلا اللہ واللہ اکْبَرُ۔ سُبْحَانَ اللہ وَالْحَمْدُ للہ وَلا حَوْلَ ولا قُوَّۃَ الا باللہ الْعَلِیّ الْعَظِیمِ۔
چار مرتبہ کہے۔۔
اللہ اللہ رَبِّیْ لا اُشْرِکُ بِہ شَیْئاً۔
اور چارمرتبہ کہے۔۔
لا اُشْرِکُ بِرَبِّیْ اَحَداً۔
📚 *تحفةالعوام مقبول، ص487۔*
