حضرت بی بی فاطمہ معصومہ (ع) قم کے زیارت کی فضیلت | Virtues of visiting Hazrat Bibi Fatima Masooma (AS) Qom

Admin
0


آیت اللّٰه العظمٰی سید شہاب الدین مرعشی نجفی(رح)  فرماتےہیں:

میرےوالد سید محمود مرعشی نجفی(رح) جو اپنےزمانے کےمشہور زاہدوں میں سے تھے، نے 40 شب حرم امیرالمؤمنین علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام میں چلا کشی کی.

ایک شب حالت مکاشفےمیں جناب امیرالمؤمنین علیہ الصلاۃ والسّلام کو دیکھاجو فرمارہے تھے:

سید محمود کیاچاہتےہو؟ 

:انہوں نےکہا

جاننا چاہتاہوں کہ قبر جناب فاطمہ سلام اللّٰه علیہا کہاں ہےمیں اسکی زیارت کرنا چاہتاہوں

:جناب امیرالمؤمنین علیہ الصلاۃ والسّلام نےفرمایا

میں فاطمہ کی وصیت کےخلاف عمل کرکے قبر کاپتہ نہیں بتاسکتا. لیکن اللّٰه نےفاطمہؑ کا جلال وجبروت فاطمہ معصومہ قم سلام اللّٰه علیہاکو عطا کیاہے. جو کوئی بھی چاہتا ہےکہ فاطمہ زہرا سلام اللّٰه علیہا کی زیارت کاثواب حاصل کرے اسے چاہئیےکہ فاطمہ معصومہؑ کی زیارت کو جائے.

:آیت اللّٰه مرعشی کہتےہیں

اسکےبعد سےوہ دن اور آج کادن میں 60 سال سےہر روز صبح کو حرم کا بی بی معصومہؑ کاوہ پہلا زائر ہوتاہوں جو حرم میں زیارت کیلئےداخل ہوتا ہے۔


*اللھم ارزقنازیارت المعصومۃ وشفاعۃ المعصومۃ ومعرفۃ المعصومۃ بحق جدۃ المعصومہ*

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)